‘ایم ایل ون منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بالواسطہ یا بلا واسطہ روزگار میسر آئے گا’

وزیر ریلوے
Loading...

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان میں ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، اس سے ملک میں اقتصادی ترقی بھی آئے گی۔

عالمی دباﺅ پر قانون سازی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، سراج الحق

آج اسلام آباد میں چینی سفیر یاؤ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے سے پاکستان اور چین کےدرمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ کراچی اور پشاور کے درمیان 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ایک ہزار 872 کلومیٹر طویل نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ اس منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بالواسطہ یا بلا واسطہ روزگار میسر آئے گا۔

Loading...

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون پاکستانی عوام کے لئے ایک بڑا منصوبہ ہے جو ملک میں سفری سہولتوں کے حوالے سے انقلاب برپا کرے گا۔ انہوں نے کورونا وائرس پرجلد قابو پانے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔

(Visited 21 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں