سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ

عاصم سلیم باجوہ
Loading...

اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے بعد اس کو دیگر علاقوں سے منسلک کردیا۔

‘ایم ایل ون منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بالواسطہ یا بلا واسطہ روزگار میسر آئے گا’

وفاقی دارالحکومت میں ایس ڈی پی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ثمرات پورے پاکستان کے عوام کیلئے ہیں۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے بعد اس کو دیگر علاقوں سے منسلک کردیا، منصوبوں کی وسعت کیلئے دور دراز علاقوں تک شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے۔

loading...

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہوں کی تعمیر سے مدور دراز علاقوں میں بھی خوشحالی آئے گی۔ سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔

(Visited 20 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں