پاکستان میں کرونا سے مزید 12 مریض جاں بحق

مریض جاں بحق
Loading...

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 7   مریض جاں بحق ہوگئے

این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6,415 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 7 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 415 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 645 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہے،ملک بھر میں کرونا کے 2 لاکھ 92 ہزار 44 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد کی ایلیٹ کلاس قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 362 کرونا کیسز، پنجاب میں 98 ہزار 272، کے پی میں 37 ہزار 270 کرونا کیسز سامنے آچکے ہیں، اسلام آباد میں 16 ہزار 86 ،گلگت بلتستان 3412 ،بلوچستان میں 14 ہزار 138 اور آزاد کشمیر میں کرونا کے 2491 مصدقہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

loading...

این سی او سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں کرونا سے2459،پنجاب میں 2226 مریض، خیبرپختونخوا میں 1258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں کرونا کے 81 اور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس سے 66 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 35 ہزار 720 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

(Visited 25 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں