کرونا وائرس کے دوران بچے پیدا کرنے والے والدین کے لیے خوشخبری آگئی… ؟

کرونا وائرس کے دوران
Loading...

کرونا وائرس سے دنیا کا ہر ملک پریشان ہیں لیکن اس دنیا میں کوئی ایسا ملک بھی ہے جس نے اپنے لوگوں کو  کرونا وائرس کے دوران فائدہ پہنچانے کا اعلان کیا ہے.

سنگاپور کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے دوران جو بچے پیدا ہوں گے حکومت ان بچوں کے والدین کو بونس دے گی کرونا وائرس کے دوران بچے پیدا کرنے والے والدین کے لئے ایک خطیر رقم کا اعلان کیا ہے.

اسی حوالے سے سنگاپور کے ایک اخبار سٹریٹس نے اپنی رپورٹ میں یہ بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد ہی نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بچوں کی پیدائش پر اضافی بونس دیا جائے گا۔

Loading...

کرونا ویکسین کس مہینے تک عام لوگوں کو ملے گی ؟ جواب آگیا… !

اس رپورٹ کے مطابق حکومت جہاں کرونا کے دنوں میں بچے پیدا کرنے والے والدین کو اضافی بونس دے گی، وہیں حکومت نے کم آمدنی والے لوگوں کے لیے بھی مختلف بونس کی مراعات کا اعلان کیا ہے۔

سنگاپور کی حکومت کم آمدنی والے لوگوں کو کرونا کے پیش نظر جہاں سبزی اور راشن کے لئے رقم فراہم کر رہی ہے، وہیں ٹرانسپورٹ سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے لئے بھی لوگوں کو رقم فراہم کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ سنگاپور کی حکومت کرونا کے دوران ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کو بھی ماہانہ تین ہزار ڈالر کا الائونس دے رہی ہے۔

(Visited 31 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں