صوبائی وزیر برائے اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پیٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کھلا رکھنے سے متعلق نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پاکستانی عوام کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات سے دور ہورہی ہے, سروے
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
Discussion about this post