آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (7th Jan 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
07 جنوری منگل۔

حمل
ومانس کا موقع ملے گا۔ سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آئے گا۔ جو کہ کاروباری لحاظ سے وسیلہ¿ ظفر ثابت ہو گا۔

ثور
سماجی حیثیت میں اضافہ ہو گا۔ کسی نا مکمل کام کو پورا کر سکیں گے۔ کاروبار میں دوسروں کے ساتھ معاملات طے کرتے وقت حاضر دماغی سے کام لیں۔ محتاط رویہ اختیار کریں۔

جوزا
سماجی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔ :بری عادات کیوجہ سے اپنی شہرت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ایسے معاملات طے کر سکیں گے جس سے مستقبل روشن ہو سکے گا۔

سرطان
کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ بعض منصوبوں پر غور اور نظر ثانی کی ضرورت ہو گی۔ ملازمت کے خواہشمند افراد کو ملازمت کا حصول ہو سکے گا۔ صحت بہتر رہے گی۔

اسد
کسی شکل پر قابو پا سکیں گے۔ گھریلو‘ قانونی اور کاروباری معاملات میں آپ کی دلچسپی بڑھے گی۔عزیز و اقارب سے تعلقات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

سنبلہ
مختلف کاموں میں پیش کش ہو گی۔ اہم لوگوں سے رابطہ قائم ہو گا۔ چھٹیوں میں سفر کے پروگرام پر عمل کر سکیں گے‘ سرمایہ کاری سے خاطر خواہ نفع حاصل کر سکیں گے۔

میزان
پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔ دوستوں کی طرف سے کسی دعوت کا اہتمام ہو سکے گا۔ گھریلو اور سماجی امور میں مصروفیت بڑھے گی۔ رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔

عقرب
گھریلو اور کاروباری دونوں امور میں مصروفیت رہے گی۔ کسی عزیز کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہوگا۔ شریک حیات اور بجوں کے معاملات میں دلچسپی بڑھے گی۔

قوس
بچوں کے امور میں ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔ دوست احباب کیساتھ تعلقات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ مشترکہ نوعیت کے کاروبار میں آپ کی توجہ بڑھے گی۔

جدی
اندرون خانہ ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ گھریلو ماحول پرسکون رہے گا۔ اندرون خانہ ذمہ داریاں بڑھ سکیں گی۔ سفر کے مواقع ملیں کے۔

دلو
کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ اپنی پوزیشن مستحکم کر سکیں گے۔ گھریلو معاملات میں شریک حیات کا تعاون حاصل رہے گا۔ خود اعتمادی کامیابی کا باعث بنے گی۔

حوت
سماجی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔ سرمایہ کاری اور بعض لین دین کے کاموں میں احتیاط کریں۔ شراکتی کام کرنے سے پہلے خوب سوچ بچار کر لیں تا کہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

(Visited 70 times, 1 visits today)

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟, ستاروں کا حال, ستارے,

اپنا تبصرہ بھیجیں