رحمان ملک نے فحش اداکارہ میا خلیفہ کو دعا کیوں دی؟

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے گزشتہ دنوں اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر فحش فلموں کی سابق اداکارہ میاخلیفہ کے لیے دعا کر دی۔

رحمان ملک نے تو ایسا لاعلمی میں کیا مگر انٹرنیٹ پر ایک بھونچال آ گیا۔

ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق رحمان ملک کو دراصل ایک بھارتی شخص نے پھنسایا اور رحمان ملک چونکہ میاخلیفہ کو پہچانتے نہیں تھے چنانچہ آسانی سے اس شخص کے دام میں آ گئے۔

اس اکشے نامی صارف نے رحمان ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں میاخلیفہ اور ایک اور فحش اداکارہ کی تصویریں پوسٹ کیں اور لکھا کہ ”رحمان ملک سر، بھارت کی علاقائی فلموں کی بااثر اداکارائیں بھی شہریتی ترمیمی بل کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اور حجاب پہن کر مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہیں۔

انہیں سلام۔ مودی جلد استعفیٰ دے گا۔“ اس ٹویٹ پر رحمان ملک نے بلا تردد ان اداکاراﺅں کے لیے دعائیہ کلمات کہہ دیئے۔

بعد ازاں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ تاہم تب تک یہ ٹویٹ بہت پھیل چکی تھی۔کئی لوگوں نے رحمان ملک کی معصومیت پر طنز کیا اور کئی ان کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ”رحمان ملک اگر میا خلیفہ کو نہیں پہچانتے تو یہ کوئی برائی نہیں بلکہ ان کے اچھا ہونے کی دلیل ہے۔ کسی کے سٹیٹس مین ہونے کے لیے اس کا فحش فلموں کی اداکاراﺅں کو پہچاننا ضروری نہیں ہوتا۔“

(Visited 635 times, 2 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں