ڈارک ویب کیا ہے ؟

ڈارک ویب

انٹرنیٹ پر ایسی دنیا بھی ہے جسے ڈارک ویب کہا جاتا ہے۔ یہ کیسے کام کرتی ہے؟ یہ ایک ایسا موضوع ہے جس کو کبھی  میڈیا میں نمایاں جگہ نہیں دی گئی یہ ہی وجہ ہے کہ لوگوں کو اس کے متعلق علم نہیں ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈارک ویب ورلڈ وائڈ ویب کا ایک ایسا حصہ ہے جس تک پہنچنے کے لیے خصوصی سافٹ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ جرائم کی وہ دنیا ہے، جہاں قانون کے ادارے بھی نہیں پہنچ پاتے۔ کیونکہ انٹرنیٹ کے اس گھناؤنے کاروبار سے  ہوشربا پیسہ اور کمائی منسلک ہے۔

اسلحہ کی فروخت، منشیات کے کاروبار  کے علاوہ خواتین، مردوں اور بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کی ویڈیوز یہاں اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس کاروبار سے دنیا کی بہت طاقتور ہستیاں بھی جڑی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈارک ویب ایک بہت بڑی غیر قانونی مارکیٹ کی طرح ہے۔ استحصال کی ویڈیوز کی خرید و فروخت اور نمائش جیسی سرگرمیاں ڈارک ویب کے وجود کی ضامن ہوتی ہیں۔ عام افراد گوگل پر ان پوشیدہ سرگرمیوں کو سرچ نہیں کر سکتے۔ صرف وہی افراد ان ویب سائٹس تک پہنچ سکتے ہیں جن کا تعلق انٹرنیٹ جرائم کی اس دنیا سے ہو یا پھر وہ اس کمیونٹی کا حصہ ہوں۔

وہ مقام جہاں کوئی زندہ نہیں رہ سکتا….!

یہ ویب سائٹس فائر والز کے پیچھے چھپی ہوتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق عام لوگوں کی رسائی صرف 16 فیصد ویب سائٹس تک ہے جبکہ باقی تمام ڈارک ویب پر مشتمل ہیں۔ اگر آپ ڈارک ویب کی سائٹ کھول بھی لیں تو آپ یہ پتہ نہیں چلا سکتے کہ اس کو کون چلا رہا ہے یا اس کے پیچھے کون سا مافیا کام کر رہا ہے۔

یہ انٹرنیٹ کی دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والی کیٹیگری ہے۔

(Visited 78 times, 1 visits today)

Comments

comments

ڈارک ویب,

اپنا تبصرہ بھیجیں