51 برس ساتھ نبھانے والے جوڑے کو کرونا نے جدا کردیا…

51 برس تک شادی کے بندھن میں بندھے رہنے والے ایڈرین اور اسٹیورٹ بیکر نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کے نتیجے میں 6 منٹ کے وقفے سے چل بسے۔

ریاست فلوریڈا کے علاقے بوائینٹن بیچ کا رہائشی یہ جوڑا چند ہفتے پہلے تک مکمل صحت مند تھا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق 74 سالہ اسٹیورٹ بیکر اور 72 سالہ ایڈرین بیکر کی شادی کو 51 برس سے زائد عرصہ گزر گیا تھا اور وہ کسی خاص بیماری کے شکار بھی نہیں تھے، تاہم مارچ کے وسط میں انہیں بیماری کا احساس ہوا۔

ان کے بیٹے بڈی بیکر نے بتایا کہ کووڈ 19 سے ہونے والی پیچیدگیوں کے نتیجے میں ان دونوں کا انتقال آگے پیچھے 6 منٹ کے وقفے سے ہوا۔

بڈی بیکر امریکا کی نیشنل فٹبال لیگ کے ایجنٹ ہیں اور والدین سے محرومی پر انہوں نے کورونا وائرس کی وبا کی ہولناکی کو بیان کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سماجی دوری اور گھروں میں رہنے کے حکومتی فیصلوں پر عمل کریں۔

ان کا کہنا تھا ‘جب تک وائرس آپ کو یا آپ کے کسی پیارے کو نہیں چھوتا یا آپ کوئی کہانی نہیں سنتے، آپ اسے اہمیت نہیں دیتے، مگر مجھے توقع ہے کہ میرے والدین کی ہلاکت رائیگاں نہیں جائے گی’۔

الیومیناتی گیم میں کرونا وائرس کی متعلق پیش گوئی کیسے کی گئی….. ؟

انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کے والدین اس وائرس کا شکار ہوکر چل بسے۔ 3 ہفتے قبل اسٹیورٹ اور ایڈرین بیکر ڈاکٹر کے پاس طبیعت کی خرابی کی شکایت لے کر گئے، جن کو گھر واپس بھیج دیا گیا۔

چند دن میں ان کی حالت میں بہتری نہیں آئی تو ڈاکٹر نے ہسپتال جانے کا مشورہ دیا، جہاں سے انہیں گھر جاکر حالت بہترہونے تک قرنطینہ کا مشورہ دیا گیا۔

(Visited 46 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں