مراد علی شاہ نے کراچی لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی پولیس چیف نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرتے ہوئے پولیس افسران کو شہریوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایت کر دی۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن مزید سختی کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت کی تھی کہ کسی بھی شہری کو بلا ضرورت باہر نکلنے کی اجازت نہ دی جائے۔

کراچی میں لاک ڈاون کا 17واں روز ہے ، تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور اسکول بند ہیں جب کہ شاہراؤں پر بھی ٹریفک معمول سے بہت کم ہے، جگہ جگہ پولیس اوررینجرز کے اہلکار تعینات ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ شہر کے کچھ مقا مات پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

آج کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی صدارت میں پولیس افسران کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے کے لیے شہریوں کے ساتھ سختی سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی۔

loading...

حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ، ینگ ڈاکٹرز کا خدمات بحال کرنے کا اعلان

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کوشش ہوگی کے شہریوں کو صرف ضرورت کے تحت نکلنے دیا جائے، خلاف ورزی پر افسران کو کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غلام بنی میمن کا کہنا تھا کہ شہری لاک ڈاون کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، لہذا خلاف ورزی پر کارروائی اور جرمانہ بڑھانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی فیکٹری کھلی تو مالک کے خلاف بھی سخت کارروائی ہو گی، گزشتہ دو روز سے ناکہ بندی کا سلسلہ کم کیا گیا تھا، لیکن شہریوں کی غیر سنجیدگی پرمزید سختی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(Visited 23 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں