شاپنگ کے دوران خود کو کرونا وائرس سے کیسے محفوظ رکھیں…. ؟؟

تمام لوگ آج کل کرونا وائرس سے خوفزدہ ہیں اور اس سے بچاؤ کے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ ماہرین بھی لوگوں کے لیے مختلف ہدایات اور ان کو کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کی احتیاطی تدابیر بتا رہے ہیں.

انسان کو روزمرہ ضروریات زندگی کی شاپنگ کے لیے بازار لازمی جانا پڑتا ہے. ماہرین نے ہیں بتایا ہے کہ بازار  جاتے ہوئے آپ کس طرح خود کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں. ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو شاپنگ کے لئے بازار جانا ہے تو آپ سب سے پہلے یہ بات سوچیں کہ آپ جو چیز خریدنے کے لیے جارہے ہیں کیا اس کا خریدنا بہت ضروری ہے.

اگر آپ کو اس چیز کی اشد ضرورت ہے تو آپ بازار جائیں نہیں تو آپ غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں.

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو شخص چیزوں کی خریداری کے لیے باہر جا رہا ہو وہ سب سے پہلے ماسک پہنے اور اس کے علاوہ اپنے ساتھ ہینڈ سینیٹائزر ساتھ لے کر جائے اور جب بھی کسی چیز کو ہاتھ لگائے تو فورا سینیٹائزر سے اپنے ہاتھوں کو صاف کرے اور باہر غیر ضروری چیزوں کو بالکل ہاتھ نہ لگائیں.

شاپنگ مالز اور بازاروں میں موجود دوسرے لوگوں سے ایک مناسب فاصلہ رکھیں. اس کے علاوہ دکانداروں سے یا دوسرے لوگوں سے باہر غیر ضروری گفتگو کے لیے کھڑے مت ہوں.

جب آپ چیزیں خرید کر اس کی رقم ادا کرنے لگے تو کوشش کریں گے نوٹوں کو زیادہ ہاتھ مت لگائیں اور کھانے کی ایسی اشیاء زیادہ خریدنے کی کوشش کریں جو آپ باآسانی گھر میں محفوظ کرسکتی ہیں تاک آپ کو کافی دن تک گھر سے باہر نہ نکلنا پڑے

کرونا وائرس سے بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریضوں کو کتنا خطرہ ہے ….؟

اس بات کا خاص خیال رکھیں کے باہر چیزیں خریدتے ہوئے آپ صرف اپنے ایک ہاتھ کا استعمال کریں اور اپنے دوسرے ہاتھ میں سینیٹائزر رکھیں تاکہ آپ اپنے استعمال ہونے والے ہاتھ کو سینیٹائزر سے صاف کرسکیں.

جب آپ شاپنگ کرکے گھر آئیں تو آپ سب سے پہلے اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں اور جس شاپنگ بیگ میں باہر سے چیزیں رکھ کرلائیں ہوں اس میں سے فوری چیزیں نکال کر شوپنگ بیگ تلف کرسی.

(Visited 75 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں