طویل لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کو ہمیشہ کے لیے ٹھپ کردیتاہے، شبلی فراز

Loading...

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔

عمران اسماعیل کا دوسرا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کے لئےجذبہ احساس کا مظہر ہے۔ اس سے چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا۔ طویل المعیاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کے لئے ٹھپ کردیتا۔

Loading...

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔ کاروباری شعبوں کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔ کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہے، ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔

(Visited 36 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں