ملک بھر کے تعلیمی ادارے کب کھولے جائیں گے …؟

خیبرپختونخوا
Loading...

لاہور : اسلام آباد: وزیر تعلیم کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں اسکول کالج اور جامعات کھولنے یا مزید بند رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔

کوویڈ 19 کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے مسئلے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس شروع ہوگئی ہے جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

تمام صوبے اپنی آرا اجلاس میں پیش کریں گے اور ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی اداروں میں امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز غور کیا جائے گا۔

Loading...

ایف بی آر نے جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ اور بچوں سے جائیدادوں کی وضاحت طلب کرلی

صوبوں سے مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی اور تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری این سی او سی دے گی۔ تمام صوبے متفق ہوئے تو جولائی اور اگست میں زیر التوا امتحانات لیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے باعث تین ماہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔

(Visited 27 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں