وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا کے خلاف کارروائیوں پر وفاق کو خط لکھ دیا

Loading...

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا کے خلاف کارروائیوں کرنے پر وفاق کو خط لکھ دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی اور اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت آئین پاکستان دیتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی میں میڈیا کا اہم کردار ہے، یہ بات افسوسناک ہے کہ وفاقی حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

حکومت اور میڈیا کے معاملات بڑی آسانی سے حل ہوسکتے ہیں، فواد چوہدری

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز کی بندش اور میڈیا کی آزادی کو سلب کرنا خلاف آئین ہے لہٰذا درخواست ہے کہ میڈیا ہاؤسز کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جائے۔

Loading...

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) ے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی وزیراعظم عمران خان کے نام ایک خط بھیجا تھا جس میں انہوں نے حکومت کو میڈیا سے محاذ آرائی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

(Visited 24 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں