آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (8th July 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
Loading...

حمل
آپ کو مبارک ہو نحوست دینے والا ستارہ کل رات ہی زائچے سے نکل گیا ہے اب امید تو بہت ہے کہ حالات تیزی سے بدلیں گلے تو معاملات ٹھیک ہوں گے۔

ثور
ایک اہم کام میں کامیابی کا امکان روحانی طور پر بھی کوئی فائدہ یا منزل ملنے کا امکان ہے۔ جو لوگ کسی بھی خوف میں مبتلا ہیں اس سے نکل جائیں گے۔

جوزہ
ایک اہم کام ہو سکتا ہے آج دوپہر کے بعد ستاروں کی چال جب اپنا رخ بدلے گی تو غیر متوقع فائدہ حاصل ہونا شروع ہو جائے گا۔ صرف انتظار کریں۔

سرطان
صحت کا صدقہ دیتے رہیں اور اپنے بزرگوں کا خاص خیال رکھیں حقوق العباد کے حوالے سے بھی اپنے معاملات درست کریں۔ کسی جگہ کوئی غلطی ضرور ہے۔

اسد
آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کے لئے انشاءاللہ کوئی اچھی خبر ہے اور جن لوگوں کو کسی بھی مقصد کے لئے رقم کی ضرورت تھی۔ امید تو ہے کہ بندوبست ہو جائے گا۔

سنبلہ
آج ایک راز اوپن ہو سکتا ہے آپ کو بڑا ہی محتاط رہنا ہوگا اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں سارے معاملات کو اچھی طرح چیک کر کے ڈالیں تو بہتر ہے۔

Loading...

میزان
آج کوئی نئی بات سامنے آ سکتی ہے اور مالی حوالے سے بھی آپ کو ایک اہم خبر مل سکتی ہے جو لوگ بے روز گار تھے وہ اب نئے کام کے لئے خود کو تیار کر لیں۔

عقرب
آپ کی ایک اہم ذمہ داری کم ہو گیا ور گھر میں جو کشیدگی تھی وہ بھی کم ہو سکے گی جن لوگوں نے اپنے لئے نیا کام کرنے کا سوچا ہے ہو سکے تو وہ چند دن انتظار کر لیں۔

قوس
آپ کی زندگی میں انشاءاللہ اچھی اور اہم تبدیلی کا عمل شروع ہونے والا ہے اور اس سے تمام معاملات بھی بہتر ہو سکیں گے۔ ایک عرصہ بعد قسمت مہربان ہوئی ہے۔

جدی
جو لوگ رکاوٹوں کا شکار تھے اب ان کا سلسلہ ایک ایک کر کے کھلتا چلا جائے گا اور جن لوگوں نے سخت تنگ دن دیکھیں ہیں اب وہ موج کریں گے۔

دلو
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے بس اس پر نظر رکھیں اور کوشش کریں کہ بار بار اپنی پوزیشن نہ بدلیں آج چھوٹی رقم بھی مل سکتی ہے آپ کو۔

حوت
رشتے ٹوٹنے سے بچانے ہوں گے اور غصہ قابو میں رکھنا ہوگا حقوق العباد کا جس قدر بھی خیال کریں گے اتنا ہی آپ کے لئے بہتر رہے گا۔ آج کچھ سوچنا ضروری ہے۔

(Visited 23 times, 2 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں