سول ایوی ایشن نے اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن بحال کردیا

سول ایوی ایشن
Loading...

اسلام آباد: سول ایوی ایشن نے کرونا صورتحال بہتر ہونے پر ہر قسم کا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا۔ اس سلسلے میں تمام ائر لائنز کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کئے جا رہے ہیں۔ 9 اگست کی رات 12 بجے سے آپریشنز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے 21 مارچ کو تمام انٹرنیشنل پروازیں اور 26 مارچ کو مقامی پروازیں معطل کر دی تھیں۔

Loading...

آج ہر ادارہ زوال پذیر ہے، عوام مشکل میں ہیں، شاہد خاقان عباسی

اندرون ملک آمد یا بیرون ملک روانگی کرنے والی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔ بین الاقوامی پرواز کے عمل کو طے شدہ ہدایات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایس او پیز کے تحت بین الاقوامی کارگو اور خصوصی فلائٹ آپریشن بھی بحال ہوں گے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ایک اور نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مقامی مسافروں کو تمام ایئرپورٹس پر جانے اور آنے کی اجازت ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سی اے اے نے اعلان کیا تھا کہ 6 اگست کی رات 12 بجے سے ملک کے تمام ایئر پورٹس سے مقامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔

(Visited 24 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں