ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کون کرے گا… فیصلہ آگیا …؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ
Loading...

آئی سی سی نے بھارت کو آئندہ برس ہونے والے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے ایک اہم اجلاس میں آئندہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میزبان ملک کے لیے بھارت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ آسٹریلیا اب 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔

قبل ازیں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چند روز پہلے میگا ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے مشاورت بھی ہوئی تھی جس سے اب بورڈ ممبران کو آگاہ کیا گیا ہے۔ جنہوں نے اتفاق رائے سے ان ایونٹس کے میزبان ممالک کی باقاعدہ منظوری دیدی۔

Loading...

فیورٹ کوئی نہیں جیت پرفارم کرنے والی ٹیم کی ہوگی، مصباح الحق

واضح رہے کہ 2020 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب آئی سی سی نے اسے ایک سال کے لیے ملتوی کردیا تھا تاہم میزبان ملک کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا جب کہ 2021 کا ویونٹ بھارت میں ہونا پہلے سے ہی طے تھا۔

(Visited 27 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں