کرنٹ لگنے کے حادثات کا ہمارے انفرا اسٹرکچر سے کوئی تعلق نہیں، کے الیکٹرک

کے الیکٹرک
Loading...

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں کرنٹ لگنے کے حادثات کا ہمارے انفرا اسٹرکچر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران کل اور پرسوں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی لیکن اس کے باوجود کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے کے حادثات افسوسناک ہیں، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔

سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے کے واقعات کنڈوں کے استعمال کی وجہ سے پیش آئے، کسی حادثے کا تعلق کے الیکٹرک کے انفراسٹرکچر سے نہیں ہے۔

Loading...

 ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے کے واقعات گھروں کی اندرونی ناقص وائرنگ سے پیش آئے، حادثات غیر قانونی کنڈوں اور برقی آلات کے غیر محفوظ استعمال سے پیش آتے ہیں۔

(Visited 24 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں