انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی یا نہیں ….؟

انگلینڈ کرکٹ ٹیم
Loading...

لندن: کرونا وائرس کے باعث انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت جانے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا۔

انگلینڈ ٹیم نے بھارت میں ون ڈے میچز کیلئے اکتوبر میں دورہ کرنا تھا جو اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

امکان یہی ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم جنوری یا مارچ 2021 میں بھارت کا دورہ کرے گی اور اس سلسلے میں باہمی مشاورت کے بعد دونوں بورڈز مل کر فیصلہ کریں گے۔

چار پانچ کی عمر سے میرے ساتھ بازوؤں اور ٹانگوں کے مسائل تھے، شعیب اختر

انگلش کرکٹ بورڈ اب تمام فارمیٹ کے میچز پر غور کر رہا ہے، دورہ بھارت میں محدود اوورز کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب ویمنز ورلڈ کپ بھی ملتوی کردیا گیا ہے اور اب ویمنز ورلڈ کپ فروری 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہوگا

(Visited 12 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں