اینڈرائڈ فون خریدتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔۔۔؟

فون
Loading...

دور جدید میں آئے دن کوئی نہ کوئی کمپنی اپنی دانست میں ایک بہترین سمارٹ فون متعارف کروا رہی ہے تو وہاں عام صارف کے لئے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے کہ وہ کس فون کا انتخاب کریں؟ سمارٹ فونز کے اس سیلابی دور میں سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہی ہے کہ کون سا موبائل فون خریدنا چاہیئے اور اس ضمن میں کن باتوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے؟

سب سے پہلے جس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے کسی بھی کمپنی کی فلیگ شپ سیریز کو ہی ترجیح دیں۔ فلیگ شپ سیریز کسی بھی کمپنی کی پریمیئم لائن اپ کو کہتے ہیں جیسا کہ سامسنگ کی ایس سیریز اور نوٹ سیریز، ہواوے کی میٹ سیریز، ون پلس کی ٹی سیریز اور سونی کی ایکسپیریا وغیرہ۔ ایسی سیریز میں ہر کمپنی اپنی حد تک سب سے بہترین ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر کا کمبینیشن دیتی ہے۔

ان میں سب سے پہلا نمبر سمارٹ فون کے سافٹ وئیر یعنی آپرٹنگ سسٹم کا ہے۔ دنیا میں اس وقت دو آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ (گوگل) اور آئی او ایس (ایپل) کے فونز دستیاب ہیں۔ آئی فون کے علاوہ تمام سمارٹ فونز اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرتے ہیں۔ لہذا اس سلسلے میں صارف کو سب سے پہلے اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس ایکوسسٹم کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔

موبائل کا پروسیسر دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ پرفارمنس کا انحصار اس کے پراسیسنگ یونٹ پر ہوتا ہے۔ اس وقت دنیا میں سب سے ذیادہ استعمال ہونے والے پراسیسرز کوالکم نام کی امریکی کمپنی کے ہیں۔ ایپل کے علاوہ دنیا کی ہر کمپنی کوالکم کے پراسیسرز کو استعمال کرتی ہے۔

گو کہ سام سنگ، ہواوے سمیت چند اور کمپنیز اپنے پراسیسرز بھی بناتی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ وہ ان کا استعمال بھی اپنے نئے آنے والے فونز میں بڑھاتی چلی جا رہی ہیں۔ ان کے علاوہ پراسیسنگ یونٹس کے حامل سمارٹ فونز تھوڑے بہت فرق کے ساتھ بہترین پرفارمنس دینے کے قابل ہوتے ہیں۔

موبائل فون ہینگ کب اور کیوں ہوتا ہے؟

تیسرا اہم فیچر فون میموری اور ریم ہے۔یہاں ریم پراسیسنگ یونٹ کا ایک طرح سے حصہ ہوتی ہے۔ فون کی پرفارمنس ریم کی کیپسٹی کے راست متناسب ہوتی ہے لیکن یہاں پھر ایک مرتبہ کمپنی کے سافٹ وئیر کی پرفارمنس کا بہت ذیادہ دخل ہوتا ہےکہ وہ ریم کو کس طرح استعمال کرتا ہے۔ عام طور پر ایک جی بی سے 12 جی بی تک دستیاب ہیں،عام صارف کے لئے کم اور درمیانی رینج میں رہتے ہوئے تین سے چھ جی بی ریم والے فون کا انتخاب کرنا چاہئیے۔

دوسری طرف سٹوریج میموری چونکہ چند موبائل فونز کے علاوہ تمام اینڈرائیڈ فونز میں میموری کارڈز کے ذریعے بآسانی بڑھائی جاسکتی ہے اس لئے اچھا موبائل کم سٹوریج کے ساتھ سستا خریدنا بنسبت زیادہ سٹوریج کے ساتھ کم کوالٹی والے سے زیادہ بہتر ہے۔

Loading...

فون کا ڈسپلے بھی بہت اہم فیچر ہے،(اولیڈ) کے آنے سے پہلے تمام کمپنیز ایل سی ڈی ڈسپلے کا استعمال کرتی تھیں۔یہ ڈسپلے ابھی تک (اولیڈ) ہی ہے،بہت سے موبائل فونز بشمول آئی فون الیون میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔(او ایل ای ڈی)ٹیکنالوجی کا سب سے پریمئم ورژن ہے۔ اولیڈ سکرین والے فون، ایل سی ڈی ڈسپلے والے فونز سے نسبتا مہنگے ہوتے ہیں۔

اس لحاظ سے یہ کہنا درست ہو گا کہ اگر کم قیمت کا فون خریدنا مقصود ہو تو ڈسپلے کو نظرانداز کیا جاسکتا ہے۔ ایک 720 ایچ ڈی ڈسپلے 4.7 انچ تک کے فونز میں بصری لحاظ سے ایک عمدہ ڈسپلے ہے۔

کیمرہ موبائل کا اہم جزو ہے، موبائل کمپنیز عموما ذیادہ میگا پکسل دکھا کر اپنے فون کے کیمرے کو بہتر باور کروانے کی کوشش کرتی ہیں حالانکہ یہ سب اتنا سادہ نہیں ہے۔ کم میگا پکسل والا کیمرہ بعض اوقات زیادہ میگا پکسل والے کیمرے کی نسبت اچھا رزلٹ دے سکتا ہے۔ ڈی ایس ایل آر وغیرہ کی نسبت موبائل فون کے کیمرہ کے رزلٹ میں سافٹ وئیر کا کرداد بہت ذیادہ ہوتا ہے۔

بیٹری لائف بہترین موبائل فون کا اہم ترین فیچر ہے۔اچھی ریزولیوشن، ہائی سپیڈ نیٹ ورک، بہتر ساؤنڈ سسٹم اور ہائی فریم ریٹ ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے بیٹری بھی اسی تناسب سے درکار ہوتی ہے۔ کسی فون کے ہارڈوئیر مختلف ہونے کی صورت میں اس کی 2500 ملی ایمپئر سے لے کر 6000 ملی ایمپئر کی بیٹری بہتر رہتی ہے۔

موبائل لیتے وقت پر نیٹ ورکا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہےکیونکہ نیٹ ورک کی جنریشن روزانہ تبدیل نہیں ہوتی۔ کسی نئی جنریشن (جیسا کہ آج کل فائیو جی متعارف ہوئی ہے) کے آنے کے ایک دو سال کے دورانیہ میں تو اس کی بنیاد پہ فونز کا انتخاب کیا جاتا ہے لیکن بعد ازاں چونکہ ذیادہ تر موبائل میں نئی جنریشن کے نیٹ ورک کی سپورٹ مہیا کر دی جاتی ہے جیسا کہ آج کل کم قیمت فونز میں بھی فور جی نیٹ ورک استعمال کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ سب سے پہلی ترجیح نیٹ ورک اور پراسیسر، دوسرے نمبر پر میموری اور پھر آخر میں بالترتیب بیٹری، کیمرہ، ڈسپلے، سٹوریج، فاسٹ چارجنگ، کنکٹویٹی ٹائپ اور سپیکرز ہے۔ آپ اپنی رینج میں رہتے ہوئے ایک اچھے فون کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

(Visited 885 times, 2 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں