آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (8th October 2020)

Loading...

حمل
آپ کو جو بات تنگ کر رہی ہے اس پریشانی کا کسی وقت بھی خاتمہ ہو سکتا ہے اور آج دوسروں کے ساتھ تعلقات میں اضافہ بھی ہوگا اور مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔

ثور
گوشت کا صدقہ دیں اور جو لوگ بھی کسی قسم کی بدنظری کو محسوس کر رہے ہیں وہ فوری طور پر اپنی نظر بھی اتاریں۔ آج کا دن خاموشی سے گزارنے کی ضرورت ہے۔

برج
کسی بھی انجان شخص پر ہرگز بھروسہ نہ کریں پھر وہ چاہے کتنے بھی سبز باغ کیوں نہ دکھائے۔ آج کا دن آپکو اپنے مال کی حفاظت کا کہہ رہا ہے۔ آپ کو یاری دوستی باہر ہی رکھنی ہو گی۔

سرطان
اپنے مال کی حفاظت کریں کسی قسم کے لالچ میں آکر اپنا مالی نقصان ہرگز مت کریں اور جو لوگ بیمار ہیں وہ 41 بار سورة فاتحہ پڑھ کر روزانہ اپنے اوپر پھونک لیا کریں۔

اسد
راہ چلتے شخص کا اعتبار مت کریں۔ آپ کو اپنے راز کی آج حفاظت بھی کرنا ہو گی چند دنوں سے مخالفین کی تعداد میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ آپ کی صحت کا صدقہ بھی ضروری ہے۔

سنبلہ
ایک رکا ہوا کام غیر متوقع انداز سے ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ آج آپ کی پرانی ایک خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔ جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں ان کو بھی خوشخبری ملنے والی ہے۔

Loading...

میزان
جو لوگ کسی بھی ضرورت کے تحت پیسوں کا انتظار کر رہے ہیں وہ آج انشاءاللہ پردہ غیب سے اپنی ضرورت پوری ہوتے ہوئے دیکھیں گے آج دن بے حد شاندار رہے گا۔

عقرب
اولاد کے تمام معاملات پر گہری نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے ذرا سی لاپرواہی آپ کے لئے مستقبل میں مشکلات کھڑی کر سکتی ہے۔ آج کا دن ان کی نگرانی کرنے کو کہہ رہا ہے۔

قوس
ایک بار پھر مشتری کی آپ کے زائچے میں آمد آپ کو بے حد آسانیاں دے رہی ہے آپ کی عزت میں اضافہ روز گار میں بہتری اور مشکلات سے نکلنے کا بحکم اللہ پیغام آ رہا ہے۔

جدی
ایک وقت میں دو جگہ سے آفر آنے کی امید ہے آپ جس بھی طرف قدم اٹھالیں بہتری ہی رہے گا۔ اس وقت ستاروں کی چال انشاءاللہ آپ کا ساتھ دے گی اور بگڑی بات بن جائے گی۔

دلو
بندش والی کیفیت اب کم تو ہونا شروع ہوئی ہے مگر اس قدر نہیں کہ اپنی مرضی کرتے رہیں۔ ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا اور کسی بھی طرح سے اپنے معاملات کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

حوت
آپ کو وارننگ ہے کہ اب اتنے اچھے وقت میں اپنے مستقبل کے حوالے سے جو قدم اٹھا سکتے ہیں اٹھا لیں ورنہ یہ اچھا موقع ہاتھ سے نکل جائے گا قسمت یوں بار بار ساتھ نہیں دیتی۔

(Visited 147 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں