کرونا کیسز کی میں اضافہ: پنجاب میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے پر غور

اسمارٹ لاک ڈاؤن
Loading...

پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کرونا نے خبر د ار کیا ہے کہ چند روز سے کرونا کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں۔

کابینہ کمیٹی برائے انسداد کرونا کا اجلاس وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کورونا کی سابقہ لہر سندھ اور کراچی کے بعد آئی تھی، اور حالات میں بہتری کے بعد اب دوبارہ سے کرونا کیسز کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

.اجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور گجرات ہائی رسک اضلاع ہیں، لوگوں نے احتیاط نہ کی تو متاثرہ علاقوں میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے

نیب والے آئیں تو صحیح، ہم گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمن

کمیٹی کو بتایا گیا کہ پنجاب میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ضرورت ہے، اجتماعات اور شادی ہالز میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی نظر نہیں آ رہی۔

Loading...

انسداد کرونا کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ محکمہ صحت پنجاب نئے ایس او پیز بنائے جن پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے، عوام کی آگاہی کے لیے تشہیری مہم بھی چلائی جائے۔

صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کا کہنا تھا کہ کورونا کو شکست دینے کے قریب ہیں، عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں