پہاڑی علاقے میں پیدا ہونے والے بچوں میں یہ کمی کیوں رہ جاتی ہے …؟

پہاڑی
Loading...

کچھ پہاڑی مقامات بہت سرسبز ہوتے ہیں ان مقامات کو انسان کی صحت کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے. ماہرین تو یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں تو آپ کچھ دن کے لیے پہاڑی علاقے میں جائیں تو آپ اپنی طبیعت میں بہتری محسوس کریں گے.

سرسبز پہاڑی مقامات انسان کی صحت کے لیے بہتری کی علامت سمجھے جاتے ہیں لیکن اب ماہرین میں پہاڑی علاقوں میں پیدا ہونے والے بچوں کے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 95 ممالک کے مختلف پہاڑی علاقوں میں پیدا ہونے والے تقریبا 9 لاکھ سے زائد بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا ماہرین نے جب اس ڈیٹا سے حاصل ہونے والے نتائج کا مشاہدہ کیا تو معلوم ہوا کہ جو بچے ایسی جگہ پر پیدا ہو جو سطح سمندر سے زیادہ بلند ہوتی ہے.

Loading...

کسی بھی شخص کی نفسیات آپ اس طرح جان سکتے ہیں…. ؟

ان بچوں کا سائز پیدائش کے وقت دوسرے بچوں سے زیادہ چھوٹا ہوتا ہے اور زندگی میں آگے بھی ان بچوں کو بہت سے طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے. اس کی وجہ یہ ہے کہ ان پہاڑی علاقوں میں آکسیجن کا لیول بہت کم ہوتا ہے.

دوران حمل جب یہ بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو اس بچے کو مناسب آکسیجن نہیں ملتی اور پھر مناسب آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے اس کی نشونما میں کچھ کمی رہ جاتی ہے.

اس لیے اس پیدائشی کمی کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں پیدا ہونے والے بچے کو کے زندگی میں مختلف مراحل میں کئی طبی مسائل کا سامنا ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ جلد بیمار بھی ہوتے رہتے ہیں اور یہ بچے جب اپنے بڑھاپے کو پہنچتے ہیں تو زیادہ تر یہ دمہ کی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں.

(Visited 39 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں