کراچی: صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کے نجی اسکولزکی ایسوسی ایشن کا اعلان حکومتی رٹ کوچیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
ے الیکٹرک کو خریدنے والی کمپنی کی جانچ پڑتال کی جائے، چیف جسٹس
صوبائی وزیر سعید غنی نے نجی اسکولزکی ایسوسی ایشنزسے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی اورتمام صوبوں کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد کریں، 15 اگست سے اسکولز کھولنے کے نجی اسکولزکی ایسوسی ایشن کے اعلان سے بچوں اوروالدین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے، ہم نجی اسکولوں کے مسائل پر پہلے بھی ان کی آواز وفاق تک پہنچا چکیں ہیں اورآئندہ بھی ہم ان کے ساتھ ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم اور تمام صوبوں کے وزراء تعلیم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی مٹینگ میں تمام صوبوں کی مشاورت اوراس کمیٹی میں شامل ایجوکیشنسٹ اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور دیگر کی مشاورت کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر 2020 کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 7 ستمبر کو اس کمیٹی کا ایک اوراجلاس بھی بلایا گیا ہے، جو اس وقت کی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کرے گی۔
More Stories
‘ڈسکہ کے زندہ باد عوام نے ووٹ چوری، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوروں سے بدلہ لیا’
پاکستان میں کسی مسجد یا مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا، طاہر اشرفی
ڈسکہ میں پی ٹی آئی کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپوں اور ریٹرننگ آفیسر سے بھی تھا، فردوس عاشق اعوان