منگل, اگست 16, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home اداریہ

کیا ہم زندہ قوم ہیں ….؟

Web Desk by Web Desk
اگست 14, 2020
in اداریہ, ضرور پڑھیں
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کیا ہم زندہ قوم ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جس کے بارے میں سوچیں تو ہماری روح کو جھنجھوڑ دیتا ہے۔ کیونکہ ہم نے اس وطن کی زمین کو اپنے خون سے غسل دے کر قربانیوں کا امین بنایا تھا۔ جبکہ ہمارے دشمنوں نے ہمارے ہی خون سے جشن غسل صحت منایا تھا۔ ہم اندھیروں کے سیاہ بادل چھٹنے پر خوش تھے، اس امید کے ساتھ کہ آئندہ سویرا بھی ہمارے لیے روشن اور خوش حال ہوگا۔

ہمارے پاس محمد علی جناح کی قیادت تھی، امنگوں کا دریا رواں تھا، جذبوں کی کیاری میں خوابوں کے بیچ ڈالے جارہے تھے، تاکہ ہم زندہ قوم بن کر پھوٹنے والی کونپلوں کو مستقبل کا معمار بناسکیں۔ لیکن ہمارا دم پھر ٹوٹ گیا۔ کیونکہ ہم اپنی کونپلوں کو سنوارنے کےلیے دوسروں کا انتظار کرتے رہے۔

پھر قائد کی آنکھیں بند ہوگئیں، خواب چکنا چور ہوگٰئے۔ نفرتوں کا لاوا بہنے لگا۔ تعصب کی بھڑکتی ہوئی آگ نے مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کردیا۔ جب بھی ہم کہتے رہے کہ ہم زندہ قوم ہیں، لیکن ہم نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے ہی چمن کو راکھ کردیا۔

لیکن جب قوم میں تھوڑی سانسیں پھر بھی باقی تھیں۔ اس قوم کو پاکستان اور مادر ملت فاطمہ جناح سے وفا کی خاطر اس کے ماتھے پر غدار لکھ کر بوٹوں تلے تو کبھی بیوروکریسی کے جوتوں تلے روندا گیا۔ بے دردی سے لوٹا گیا۔ یہ قوم پھر بھی دکھ سہتی رہی، اس قوم نے جمہہوریت کا سکھ بھی نہیں پایا۔ ہر مرتبہ تقریری تماشے دیکھتی رہی اور ہر تقریر’’میرے ہم وطنو‘‘، ’’آپ نے گھبرانا نہیں‘‘ سے لے کر ’’پاکستان پائندہ باد‘‘ پر ختم ہوتی۔ لیکن قوم ہر بار اس پر اعتبار کرلیتی، اس قوم کو کیا معلوم پھر اسے لوٹا جائے گا۔

پھر یہ قوم شاید ہی زندہ رہی ہو۔ کیونکہ جس قوم کو جناح نے غلامی کی بیڑیوں سے آزاد کروایا تھا، اس قوم نے ان محبت کے دعوؤں کو فراموش کردیا۔ آج وہی قوم ایک دوسرے کی بوٹیاں نوچ نوچ کر کھا رہی ہے۔ اس زمین کی آغوش میں پلنے والا ہر انسان ایک دوسرے کو لوٹ کھسوٹ رہا ہے۔ لیکن دنیا میں سربلند کرنے کی باری آئی تو ہم نے فخر کے بجائے مایوسی سے اعتراف کیا ’’ہاں ہم پاکستانی ہیں‘‘۔ اس کے بعد یکے بعد دیگرے ہر رونما ہونے والا واقعہ ہماری قوم کو مردہ کرتا گیا۔ ہزاروں پاکستانیوں کی نعشوں کا لہو اس کی زمین میں جذب ہوتا گیا۔

جوں جوں وقت گزرتا گیا، غربت، بے روزگاری اور دہشت گردی نے اس قوم کو اپنے جال میں دبوچ لیا۔ لیکن ان حالات کا یہ قوم کیسے مقابلہ کرتی؟ یہ تو متحد ہی نہیں رہی بلکہ ہم تو ناہموار حالات میں کسی خونخوار جانور کی طرح ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن چکے تھے۔ یہ قوم اس درد کو بھی بھول گئی، جو بھوک وافلاس کی وجہ سے لوگ خودکشی کررہے ہیں۔ آہستہ آہستہ اس قوم کا ضمیر سوگیا اور ہم کثیف معاشرے میں تبدیل ہوگئے۔

کیا کرونا ہمارا مشترکہ خاندانی نظام ختم کروا سکے گا؟

 

اب تو بس طبقاتی نظام میں منقسم غریب اور اشرافیہ میں امتیاز کی جاسکتی ہے کہ غریب غربت کے مارے بدتر زندگی بسر کررہے ہیں۔ اب بس یوں لگتا ہے کہ چند سانسیں بچ گئی ہیں۔ لیکن کاش ہم زندہ ہوتے تو یوں ایک دوسرے کے گریبانوں پر ہاتھ نہ ڈالتے۔ بلکہ متحد ہوکر اس کڑی آزمائش کا مقابلہ کرتے۔ آخر کب تک ایک دوسرے کو غدار، ملک دشمن کافر اور واجب القتل کی سند تقسیم کرتے رہیں گے۔

لیکن ہم تلخ حقیقت سے ہمیشہ آنکھیں چرا کر چھپنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔ ذرا ایک بار خود سے یہ سوال ضرور پوچھئے، اگر یہ زمین ہی نہ رہی تو کدھر جائیں گے؟ کیا ہم زندہ قوم ہیں؟ بس دعا ہے کہ ہم بدل جائیں اور سدھر جائیں۔

Tags: زندہ قومقائدمادر ملتمحمد علی جناحوطن
ShareTweet
Previous Post

ہم ہر فورم پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے، وزیراعظم

Next Post

رواں سال کتنے کشمیری جعلی مقابلے میں شہید کیے گئے…؟

Web Desk

Web Desk

Next Post

رواں سال کتنے کشمیری جعلی مقابلے میں شہید کیے گئے...؟

Discussion about this post

تازہ ترین

پاکستان نے اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا

پاکستان نے اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا

اگست 15, 2022
ویوو نے مڈ رینج وائے 77 ای متعارف کرادیا

ویوو نے مڈ رینج وائے 77 ای متعارف کرادیا

اگست 15, 2022

ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟
ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟

اگست 15, 2022
آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

سیاسی بے  چینی اور کمزور معیشت!
اداریہ

سیاسی بے چینی اور کمزور معیشت!

اگست 15, 2022
پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟
ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟

اگست 15, 2022
یومِ آزادی ’14 اگست’ انڈیا کے یومِ آزادی سے ایک دن پہلے کیوں منایا جاتا ہے؟
ضرور پڑھیں

یومِ آزادی ’14 اگست’ انڈیا کے یومِ آزادی سے ایک دن پہلے کیوں منایا جاتا ہے؟

اگست 14, 2022
آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist