پی سی بی کے فٹنس ٹیسٹ میں کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ نمبر لیے؟

لاہور: شان مسعود سپر فٹ کرکٹرزکی دوڑ میں سب سے آگے ہیں جب کہ سابق کپتان سرفرازاحمد کے فٹنس لیول میں نمایاں بہتری آگئی۔

پیر کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں شروع ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ گذشتہ روز جاری رہا، 10 قومی کرکٹرز کو مختلف آزمائشوں سے گزارتے ہوئے ڈیٹا مرتب کیا گیا، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس بھی ٹیسٹ کے مختلف مراحل میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیتے رہے۔

شان مسعود سپر فٹ قرار پائے، یویو ٹیسٹ میں ان کا اسکور 20 رہا، سابق کپتان سرفرازاحمد کے لیول میں نمایاں بہتری آئی ہے، امام الحق، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس بھی اپنا معیار برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، عماد وسیم، یاسر شاہ اورعابد علی چند آزمائشوں میں تھوڑا مشکل میں دکھائی دیے۔ 1،2 روز میں مرتب کی جانے والی ٹرینر یاسر ملک کی حتمی رپورٹ میں تعین ہوسکے گا کہ مجموعی فٹنس تسلی بخش رہی یانہیں۔

وقار یونس ٹی ٹوئنٹی لیگز میں پیسرز کی شرکت محدود رکھنے کے خواہاں

یاد رہے کہ پی سی بی کو تمام سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینا تھے، انجریز سے نجات کیلیے کوشاں حسن علی اور فخرزمان میڈیکل پینل سے کلیئرنس کے بعد جانچ کرانے کے قابل ہوں گے۔

وائرل انفیکشن کے شکار کرکٹراظہرعلی،اسد شفیق، محمد رضوان، ٹائیفائیڈ میں مبتلا عثمان شنواری کا ٹیسٹ چند روز بعد لیا جائے گا، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاداب خان بنگلہ دیش پریمیئرلیگ سے واپسی پر 20 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے۔پی سی بی نے اعلان کررکھا ہے کہ جس کرکٹر کا فٹنس لیول مطلوبہ معیار سے کم ہوا اس کی تنخواہ سے 15 فیصد کٹوتی شروع ہوجائے گی، یہ سلسلہ بہتری آنے تک جاری رہے گا۔

(Visited 38 times, 1 visits today)

Comments

comments

ُُپی سی بی,

اپنا تبصرہ بھیجیں