آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (8th Jan 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
08 جنوری بدھ۔

حمل
غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ کسی دوست کیوجہ سے رشتہ داری متا ثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بعض کاروباری منصوبے التواءمیں پڑ سکتے ہیں۔ اپنے کام پر خاص توجہ دیں۔

ثور
اپنی صلاحتیں آزمانے کا موقع ملے گا۔ حالات آپ کے حق میں سازگار۔ خوابوں کی دُنیا سے نکل کر حقیقی دُنیا میں عملی کام کرنے کی کوشش کریں۔ نئی زندگی کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔

جوزا
شریک کار سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ جس سے کاروباری اور سرمایہ کاری کے معاملات ترقی کر سکیں گے۔ دور دراز سے کسی دوست سے ملاقات کر سکیں گے۔

سرطان
سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ رومانس کے معاملات میں مصروفیت بڑھیں گی۔ گھریلو اور جائیداد کے معاملات طے کر سکیں گے۔ دوستوں کے ذریعے سے سرمایہ کاری کرنا بہتر رہےگا۔

اسد
ترقیاتی کاموں میں رجحان ہو گا۔ گزشتہ کاموں میں کی گئی محنت سے نفع حاصل کر سکیں گے۔ ملازمت ‘صحت اور خاندانی امور میں آپ بہتری محسوس کر سکیں گے۔

سنبلہ
آمدن و اخراجات میں توازن برقرار رکھیں۔ ذہانت اور حکمت عملی سے ترقی حاصل کر سکیں گے۔ شریک حیات کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ مہمانوں کو خوش آمدید کہہ سکیں گے۔

loading...

میزان
کاروباری امور اور مالی امور میں توجہ دیں۔ رومانس کے معاملات میں آپ کی کوئی دیرینہ خواہش شادی جیسی پوری ہو سکے گی۔ بچوں کے معاملات تسلی بخش رہیں گے۔

عقرب
دوسروں سے تعاون کریں۔4 بہت سے امور انجام کو پہنچیں گے۔ فضول خرچی سے پرہیز کریں ورنہ مالی مسائل جنم لے سکیں گے۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔

قوس
خریداری کرتے وقت فضول خرچی سے اجتناب کریں۔ رومانوی زندگی عروج پر رہے گی۔ اہم مسئلہ کو حل کر سکیں گے۔ مشترکہ کاروبار کا آغاز کر سکیں گے۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

جدی
رومانس کا موقع ملے گا۔ شراکتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے رابطہ قائم کر سکیں کے۔ گھریلو مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔ ماحول خوشگوار رہے گا۔

دلو
کسی رکاوٹ کو دور کر سکیں گے۔ آپ اپنی زندگی میں نئی راہیں اختیار کر سکیں گے۔ آرام و سکون کی تلاش میں رہیں گے۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ کامیابی حاصل کر سکیں کے۔

حوت
مصروفیت میں اضافہ ہو گا۔ ملازمت کے سلسلے میں پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ حکمت عملی سے اپنی پوزیشن کو دوسروں کے سامنے بہتر بنا سکیں گے۔ جسمانی صحت کا خیال رکھیں۔

(Visited 161 times, 1 visits today)

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟, آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ - (8th Jan 2020), ستاروں کا حال, ستارے,

اپنا تبصرہ بھیجیں