کراچی:ڈاکٹرز کا انوکھا کارنامہ زندہ خاتون مردہ قرار

ڈاکٹرز
Loading...

کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والی خاتون غسل کے دوران اٹھ کھڑی ہوئیں جس کے بعد انہیں دوبارہ عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رشیدہ بی بی کی عمر 50 برس ہے اور وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے فالج کے مرض میں مبتلا ہیں، خاتون کو گزشتہ روز طبیعت خرابی کے باعث عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔

ڈاکٹرز نے طبیعت اور ٹیسٹ کی رپورٹس کو دیکھتے ہوئے خاتون کو اسپتال میں ہی داخل کرنے کا مشورہ دیا۔
آج صبح ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو بغیر معائنے کے مردہ قرار دیا اور اُن کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی جاری کیا، اہل خانہ نے رشیدہ بی بی کو غسل دینے کے لیے سرد خانے منتقل کیا اور انہیں تقریباً 20 منٹ تک مورگیج ہاؤس میں رکھا گیا۔

خاتون کو جب غسل دینے کے لیے لایا گیا اور جیسے ہی اُن پر گرم پانی ڈلا تو وہ اٹھ کر کھڑی ہوگئیں جس کے بعد وہاں موجود خواتین نے خوف کی وجہ سے دوڑ لگا دی۔

loading...

اہل خانہ کے مطابق خاتون کو ہوش میں آنے کے بعد دوبارہ عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔اور ان کا دوبارہ علاج شروع کردیا گیا ہے.

(Visited 198 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں