وزن کم کرنے کا ایک بہت آسان حل..!

وزن
Loading...

اپنے زیادہ وزن کو لے کر ہم میں سے کئی لوگ پریشان رہتے ہیں کہ اسے کیسے کم کیا جائے تو آج ہم اسی چیز کو دیکھیں گے کہ اس میں کیسے کمی لائی جائے۔

سب سے پہلے تو ہمیں یہ چیز اپنے ذہن میں رکھنی ہیں کہ اپنے جسم پر اضافی چربی کو کم کرنا نا ممکن نہیں اور اس چیز کا ارادہ کر لینا ہے کہ ہم نے اس چربی کو کم کرنا ہے کسی بھی حالت میں تب ہی ہم اپنے وزن میں کمی لاسکتے ہیں جب ہمارا ارادہ مظبوط ہوگا۔

وزن میں کمی کیلئے ورک آﺅٹ یا ورزش انتہائی ضروری ہے۔ چہل قدمی کے ساتھ اگر ہو سکے تو یوگا بھی کریں اسکے بعد باری آتی ہے۔ آپکی غذا کی اور اسکے لیےایک متوازن ڈائٹ پلان تیار کرکے اس پر باقاعدگی سے عمل کریں۔ پلیٹ بھر کر کھانے کی عادت کر ختم کردیں اور مختلف اوقات میں کم کھائیں۔

تحقیق کے مطابق ہر رات ایک گھنٹہ اضافی نیند لے کر وزن میں کمی لاسکتے ہیں۔ ایک ریزلٹ سے معلوم ہوا ہے کہ بیٹھے رہنے اور بے مقصد کھانے کی جگہ سو جانا آپکی کیلوریز میں 6 فیصد تک کمی لانے میں مدد دیتا ہے، ریزلٹ کا مختلف افراد پر مختلف اثر ہوسکتا ہے ۔ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنا بھی جسمانی وزن میں کمی کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے جن میں فائبر اور پانی کی زیادہ مقدار پیٹ کو کم کیلوریز میں بھرنے میں مدد دیتی ہے۔ کھانےسے پہلے یخنی یا سوپ پینے سے کھانے کی شدت کم ہوتی ہے ۔ جو گندم اور براﺅن چاول وغیرہ کا استعمال بھی وزن کم اور کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔

Loading...

سبز چائے ممکنہ طور پر آپکے وزن میں کمی لانے کیلئے فائدہ مند ہے۔ یوگا کے عادی لوگوں کے وزن میں اضافے کا امکان دوسرے لوگوں سے کم ہوتا ہے، اس لیئے ورزش کرنے کے ساتھ یوگا کو بھی اپنی عادت بنا لیں۔ بھوک لگنے پر بغیر مٹھاس والی اور پودینے کے ذائقے والی چیونگم چبائیں۔ گوشت کو بھی ضرور کھائیں لیکن ایک حد میں رہ کر۔ اگر آپ ایک ہی سال میں بغیر ڈائٹنگ کیئے وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو روزانہ سو سے زیادہ کیلوریز جلائیں، اس کیلئے آپکو ایک میل چہل قدمی کرنی پرے گی۔

(Visited 87 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں