جہانگیر ترین کو امیر ترین اور ملک کو مہنگا اور غریب ترین کر دیا، مریم اورنگزیب

Loading...

 ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے دوستوں کی چوری نے جہانگیر ترین کو امیر ترین اور ملک کو مہنگا اور غریب ترین کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیاراعظم عمران کو چیلنج، کہتی ہیں عمران صاحب عوام کو ریلیف دینا ہے تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں سے کتنی چینی برآمد ہوئی، تلاشی لیں۔ 24 گھنٹے گزر گئے لیکن اب تک جہانگیرترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی نہیں لی۔ عمران صاحب نااہل ترین، نالائق ترین اور کرپٹ ترین ٹولے کی وجہ سے سولہ ماہ میں ملک مہنگا اور غریب ترین ہو گیا ہے۔

قوم اطمینان رکھے، مہنگائی کے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی اور آپ کے دوستوں کی چوری نے جہانگیر ترین کو امیر ترین اور ملک کو مہنگا اور غریب ترین کر دیا، سولہ ماہ کا حساب دیا جائے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کو کتنا نفع پہنچا اور ملک کا کتنا نقصان ہ۔

Loading...

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آٹا اور چینی کا بحران ختم اور قیمت کم کرنے کے لئے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو تلاشی دینا پڑے گی، عمران خان استعفٰی دے کر ہی قوم کو فوری ریلیف دے سکتے ہیں۔ قوم کو ریلیف اب ان کے گھر جانے سے ہی مل سکتا ہے۔

(Visited 45 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں