ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کام کر رہی ہیں، وزیراعظم 

وزیراعظم 
Loading...

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے ہماری خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد صنف نازک کی معاشرے میں خدمات کا اعتراف کرنا اور ان کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

نئے پاکستان میں خواتین کو ان کے تمام حقوق ملیں گے، فردوس عاشق اعوان

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کو برابر حقوق اور مواقع دینے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے، اس کوشش میں ہمارےمذہب نے ہماری رہنمائی کی ہے۔

پاک ایران سرحد کو 14 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا

وزیراعظم  نے مزید کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کام کر رہی ہیں، ہماری خواتین ہر شعبے میں قومی اور عالمی سطح پر پزیرائی حاصل کر رہی ہیں۔

Loading...

عمران خان نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ پائیدار سماجی معاشی ترقی کا عمل خواتین کو برابر کے مواقع فراہم کر سکتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے ہماری خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔

(Visited 30 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں