کرونا کے علاج کے لیے کلوروکوئن کی تیاری اور پلازمہ تھراپی کی اجازت دیدی گئی

صحت

پاکستان میں کورونا وائرس کےعلاج کے لیے کلوروکوئن کی تیاری اور پلازمہ تھراپی کی اجازت دیدی گئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت دے دی اور کورونا کے لیے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دے  دی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے یہ اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈریپ نے پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت بھی دے دی جس کے بعد پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار وینٹی لیٹرزکو استعمال سے پہلے ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈریپ کی جانب سے 50 سے زائد کمپنیوں کو 3 ماہ کے لیے ہینڈ سینیٹائزر بنانے کی اجازت دی گئی ہے، ہینڈ سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈریپ نے کچھ دن پہلے نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا، لائسنس یافتہ کمپنیاں ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق معیاری ہینڈ سینیٹائزر تیار کریں گی۔

اپریل کے آخر تک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے، وزیراعظم عمران خان

واضح رہے کہ امریکی قومی ادارہ صحت نے پاکستان کو کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا ہے۔

امریکی قومی ادارہ صحت کی لائبریری برائے ادویات نے پاکستان کو فہرست میں شامل کیا اور ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کی 20 رکنی ٹیم کو مریضوں پر تجربات کرنے کے لیے اہل قرار دیا۔

(Visited 30 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں