کیا آپ دوبارہ کرونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں…. ؟

Loading...

پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کے خوف کا شکار ہے اور جو لوگ کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں. ان کو اس بات کا خدشہ بھی ہے کہ شاید یہ دوبارہ کرونا وائرس کا شکار نہ ہوجائیں.

کیونکہ گذشتہ مہینے ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں میں سے بیشتر لوگوں کے  دوبارہ کرونا ٹیسٹ  مثبت آگئے ہیں.

کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کے ٹیسٹ دوبارہ مثبت آنے پر ماہرین بھی حیران کن تھے لیکن اب کوریا کے ماہرین نے حیران کن انکشاف کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے ٹیسٹ دوبارہ مثبت آئے تھے وہ لوگ دوبارہ کرونا وائرس کا دوبارہ شکار نہیں ہوئے تھے.

دراصل ان کے جسم میں پہلے ہی کچھ اگر جنیاتی مواد باقی رہ گیا تھا اس کی وجہ سے ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا.

loading...

اس بلڈ گروپ کے لوگوں کو کرونا سے زیادہ خطرہ ہے …!

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے ہم نے بندروں پر تحقیق کی ماہرین نے بندروں کو پہلے کرونا وائرس کا شکار کیا اور پھر ان کا علاج کیا.

جب بندر علاج کرنے کے بعد صحت یاب ہوگئے تو ماہرین نے دیکھا کہ بندروں کے جسم میں کرونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈی بن چکی ہیں.

صحت یاب ہونے والے بندروں کو ماہرین نے دوبارہ کرونا وائرس سے متاثرہ بندروں میں رکھا لیکن صحت یاب ہونے والے بندر دوبارہ کرونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے کیونکہ ان کے جسم میں کرونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز موجود تھیں.

لہذا ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایک بار کرونا وائرس کا شکار ہوتے ہیں وہ دوسری مرتبہ وائرس کا شکار نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کے جسم میں کرونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بن جاتی ہیں جو اس وائرس کو ہلاک کر دیتی ہیں.

(Visited 58 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں