کرونا سےصحتیاب ہونے والے بچے اس بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں… !

پیدائش
Loading...

کرونا سے صحت یاب ہونے والے بچے کاواساکی سینڈروم نامی بیماری میں مبتلا ہونے لگے،

نئی بیماری کے چھے مریض بچے سامنے آگئے ہیں، جن میں سے ایک بچہ دم توڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے بچے کاواساکی سینڈروم نامی بیماری کا شکار ہونے لگے، چلڈرن اسپتال میں کاواساکی سینڈروم میں مبتلا 2 مزید بچے سامنے آئے، جس کے بعد کاواساکی بیماری میں مبتلا بچوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، جن میں سے ایک بچہ دم توڑ گیا ہے۔

چلڈرن اسپتال کے ڈین پروفیسر مسعود صادق نے بیمار بچوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ مرض کورونا وائرس سے صحت یاب بچوں میں سامنے آرہا ہے، یہ بیماری بچوں کے دل پراثر انداز ہورہی ہے، جس کے باعث دل کی نالیاں اورگلے کے گلینڈز بڑے ہوجاتے ہیں۔

Loading...

کرونا وائرس سے متعلق اقوام متحدہ کا پہلی بار حیران کن انکشاف

پروفیسر مسعود صادق کا کہنا تھا کہ کاواساکی سینڈروم میں تیز بخار ہوتا ہے جو دوا سے کم نہیں ہوتا، بیماری 5 سے 15 سال کے عمر کے بچوں میں زیادہ ہے، بچے بے ہوش اور شاک میں چلے جاتے ہیں اور بلڈپریشر کم ہوجاتا ہے۔

ڈین چلڈرن اسپتال نے کہا کہ فوری تشخیص ہوجائے تو بیماری کا علاج ممکن ہے، پاکستان میں بچوں میں کورونا کیسز دیگر ممالک سے زیادہ ہیں۔

(Visited 35 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں