یورپین یونین نے فلسطینیوں کیلیے بڑا اعلان کردیا

Loading...

سپین : یورپین یونین نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے22.7 ملین یوروکی امداد کا اعلان کردیا۔

یورپین یونین سے جاری بیان کے مطابق مسائل سے دو چار فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردری کی بنیاد پر 22.7 ملین یورو کی امدادی رقم مختص کی گئی ہے۔

یورپین یونین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں کو مسلسل گرایا جا رہا ہے اور ان مشکل حالات میں کمزور فلسطینی عوام کی امداد کیلئے یہ قدم اٹھارہے ہیں۔

Loading...

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کو 11 ماہ مکمل ہوگئے

بیان کے مطابق مغربی کنارے اور طویل عرصے سے محاصرے کے شکار غزہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران فلسطینی عوام شدید پریشانی کے عالم میں ہے اور اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں مسلسل گھروں کو گرائے جانے اور تعمیرات نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

کمشنر برائے کرائسز منجیمنٹ یورپین یونین کا کہنا ہے کہ ان مشکل ترین حالات میں یورپی یونین کمزور فلسطینیوں کی جانوں اور معاش کے خطرات سے بچنے میں مدد کے لئے پرعزم ہے اور دیرینہ انسانی ہمددری کی بنیاد پر بطور ڈونر کمزرو لوگوں کی مدد کو تیار ہیں۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں