ڈرامہ انڈسٹری کو پھانسی دے دینی چاہیئے، نعمان اعجاز

نعمان اعجاز
Loading...

کراچی: اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کو جاگنے کی ضرورت ہے آخرکب تک ایسے گھسے پٹے موضوعات پر کہانیاں بنتی رہیں گی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام کے لائیوسیشن کے دوران کہا کہ اگر آج کے دورڈراموں پر نگاہ ڈالی جائے تو ڈرامے کے کردار لاؤنج سے ڈرائیگ روم، ڈرائینگ روم سے کچن اور کچن سے بیڈروم تک ہی جاتے ہیں، وہ لوگ باہر تو کیا کھڑکی سے بھی جھانکنا نہیں جانتے ہیں، آخر کب تک ایسے گھسے بٹے موضوعات پر کہانیاں بنتی رہیں گی۔

اداکار نے ڈرامہ نشر کرنے والے نجی ٹی وی چینلز سے متعلق کہا کہ سب ہی چینلز ایک طرح کے ڈرامہ دکھارہے ہیں جب کہ پہلے کے ڈراموں میں چاروں صوبوں کی ثقافت، روایتوں، رسم ورواج کو عکس بند کیا جاتا تھا جب کہ آپ ان ڈراموں کے دیکھ کر بہت سی نئی معلومات بھی حاصل کیا کرتے تھے۔

اداکار نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ڈراموں میں یہ دکھایا جارہا ہے ایک خاتون کسی اور کے شوہر کو پسند کرتی ہے لیکن شادی کسی اور سے کرتی ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ ایک دوسرے سے یا ایک دوسرے کے لیے بدلہ لیتے دیکھ کرہی ڈراموں کا اختتام ہوجاتا ہے۔

loading...

1 ماہ میں سب سے زیادہ کس اداکارہ کو سرچ کیا گیا …. ؟

اداکارنے کہا کہ اصل ڈرامے ختم ہی ہوگئے ہیں، انڈسٹری کو جاگنے کی ضرورت ہے، یہاں ہم کسی بھی ایک چینل کوذمہ دار نہیں ٹہراسکتے ہیں، ہم جتنی منفی چیزیں اپنی عوام کو دکھائیں گے وہ اپنی زندگیوں میں وہی کریں گے۔

میری ذاتی رائے ہے کہ ہمارے میڈیا کو پھانسی دے دینی چاہیئے کیونکہ آج کے ڈرامے کسی کو نہ ہی کوئی آگاہی دے رہے ہیں اورنہ ہی کوئی نئی معلومات، ایسا تصور کیا جاتا ہے عوام کچھ نہیں جانتی جب کہ اب عوام سب کچھ جانتی ہے اور ڈرامہ انڈسٹری اپنی جگہ رک گئی ہے۔

(Visited 87 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں