حکومت کا 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

پہلی سے آٹھویں
Loading...

اسلام آباد: حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ملک بھر میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں تعلیم کا بڑا نقصان ہوا، ہم نے جو اجلاس کیے ان میں اسکول کھولنے سمیت متعدد امور زیر غور آئے، ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

اگست کے پہلے اور پھر تیسرے ہفتے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے، ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صحت کے انڈیکیٹرز کو مد نظر رکھا جائے گا، معاملات ٹھیک ہوجاتے ہیں تو پھر 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دیں گے۔

Loading...

پی ٹی آئی کو اپنے تعلیم دشمن ایجنڈے پر شرم آنی چاہیے، بلاول بھٹو

شفقت محمود نے مزید کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پرعمل درآمد کا خاص خیال رکھنا ہوگا، مختلف تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے گی، تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ٹریننگ ہوگی۔

یونیورسٹیوں میں بھی تجویز ہے کہ عید سے پہلے یا بعد پی ایچ ڈی طلبہ کو محدود تعداد میں بلالیں،پی ایچ ڈی طلبہ کو کیسے اور کب بلانا ہے اس کا فیصلہ یونیورسٹی کرے گی۔ جولائی کے دوسرے ہفتے سے فنی تعلیم کے امتحانات لینے کی اجازت ہو گی، مدارس کو بھی امتحانات کی اجازت ہو گی۔

(Visited 23 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں