آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (9th October 2020)

Loading...

حمل
خواتین اگر نوکری کی تلاش میں ہیں تو آج کا دن بحکم اللہ ان کے لئے بے حد مددگار ہوگا۔ آج کاروباری حضرات کے لئے بھی اچھا دن ہے ان کو بڑا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

ثور
آپ ابھی صدقے کا عمل جاری رکھیں اور جہاں ہر کوشش کر رہے ہیں وہاں اپنی کوشش جاری رکھیں۔ آج قدرے زائچے میں بہتری تو آئی ہے۔ امید ہے کہ اب اچھا ہی ہوگا۔

جوزہ
نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے آج اچھا دن ہے اور گھر میں جاری کشیدگی کا بھی خاتمہ ہوگا۔ آج اچھا دن ہے آپ کو مالی حوالے سے بھی کوئی بڑی کامیابی مل سکتی ہے۔

سرطان
اگر کسی معاملے میں بھی لاپرواہی سے کام لیا تو مشکل میں آ جائیں گے آج پھر پس پردہ آپ کی مخالفت ہو رہی ہے۔ حاضر جواب رہنا ہوگا۔ اور کسی بات پر زیادہ یقین بھی نہ کریں۔

اسد
ایک دن اچھا گزرتا ہے اور ایک دن برا نا جانے آپ کے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے آپ استخارے کی مدد لیں۔ اس کے بغیر نا چلیں ورنہ معاملات خراب ہو سکتے ہیں۔

سنبلہ
ایک نئی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ملازمت پیشہ افراد کے لئے آج اچھا دن ہے آپ کو ایک ترقی یا تبادلے کی امید بھی ہے اور اولاد کے معاملات میں بھی خاطر خواہ بہتری آئے گی۔

Loading...

میزان
اولاد کے حوالے سے فکر مند نہ ہوں جس مالک نے دی ہے وہی ان کا نگہبان ہے آپ کیوں فکر کر رہے ہیں اور آج تو اچھا دن ہے آپ کو خود ہی اس حوالے سے اندازہ ہوگا۔

عقرب
کسی بھی غیر کے مسئلے میں آنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے اللہ اللہ کرکے تو اپنے معاملات ٹھیک ہوئے ہیں۔ آپ کیوں بنی بنائی بات کو اب خراب کرنے کے چکروں میں ہیں خیال کریں۔

قوس
جو لوگ اپنے وعدے کو پورا کریں گے اور خاص طور پر حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات ٹھیک کریں گے وہ کامیاب ہیں۔ ان دنوں صرف نیت کا ہی پھل ملے گا۔

جدی
آج آپ کی ایک دلی مراد پوری ہونے کا امکان کافی دنوں سے جو بات وجہ پریشانی بنی ہوئی تھی وہ اب ختم ہو جائے گیا ور آپ ان شاءاللہ مشکلات سے نکلتے چلے جائیں گے۔

دلو
اپنے معاملات ٹھیک کریں دل کو قابو میں رکھیں ہر چیز کا حساب ہوتا ہے آنکھیں کان زبان سب گواہی دیں گے۔ اس لئے خود کو قابو میں رکھ کر چلیں تو مناسب رہے گا۔

حوت
قسمت بار بار ساتھ نہیں دیتی اور آپ ہیں کہ وقت کی قدر نہیں کرتے اور بعد میں پچھتاتے ہیں۔ اب پھر جو حالات بن رہے ہیں اس کے بارے میں غور کریں اس حوالے سے قدم اٹھائیں۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں