نیند سے اٹھنے کے بعد ہم خواب کیوں بھول جاتے ہیں… ؟

خواب
Loading...

انسان کی عقل کا اس کے خواب کے ساتھ سفر اس وقت شروع ہو جاتا ہے جب انسان گہری نیند میں چلا جاتا ہے۔

لیکن حیرانگی کی بات یہ ہے کہ جب انسان نیند سے اٹھتا ہے تو وہ اپنے خواب کا بیشتر حصہ بھول چکا ہوتا ہے۔ ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ انسان نیند سے اٹھنے کے 5 منٹ بعد وہ اپنا خواب بھول جاتا ہے اور جب 10 منٹ بعد وہ اپنے خواب کا 90 فیصد حصہ بھول جاتا ہے اور اسے صرف 10 فیصد خواب یاد رہتا ہے۔

آسٹریلوی یونیورسٹی کے ماہرین نے اس بات پر ریسرچ کی ہے کہ آخر کار اس بات کی کیا وجہ ہے کہ انسان نیند سے اٹھتے ہی اپنے خوابوں کو بھول جاتا ہے۔ ماہرین کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسان کے دماغ کے کئی حصے ہوتے ہیں۔ جب کوئی انسان سوتا ہے تو اس کا پورا دماغ نہیں سوتا بلکہ انسانی دماغ کے کچھ حصے جاگ رہے ہوتے ہیں اور کچھ حصہ سو جاتے ہیں۔

loading...

پہاڑی علاقے میں پیدا ہونے والے بچوں میں یہ کمی کیوں رہ جاتی ہے …؟

یہ بات تقریبا سبھی جانتے ہیں کہ انسان کے دماغ کا ایک حصہ مستقبل کی یاداشت کے لئے ہوتا ہے اور جب کہ دوسرا حصہ محدود یاداشت کا ہوتا ہے۔ جب انسان خواب دیکھتا ہے تو یہ اس کے دماغ کی محدود یادداشت والے حصے میں محفوظ ہو جاتا ہے اور جب اس کو مستقل یادداشت والے دماغ کے حصے میں منتقل کرنے کی باری ہے تو وہ حصہ سو جاتا ہے اس لیے انسان کو اپنا خواب یاد نہیں رہتا۔

ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں اپنا پورا خواب یاد رہتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ نیند کے وقت ان کے دماغ کا مستقبل یاداشت والا حصہ اور محدود یاداشت والا حصہ دونوں جاگ رہے ہوتے ہیں۔ ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک انسان ایک رات میں 4 سے 7 خواب دیکھ سکتا ہے

(Visited 119 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں