زیادہ چائے پینے والوں کو ماہرین نے بری خبر سنا دی….!

چائے پینے
Loading...

چائے بہت سے لوگوں کی زندگی کا ایک ایسا لازمی جزو بن چکی ہے جس کے بغیر وہ زندہ رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے . ان لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ چائے پینے کے بغیر ان ایک دن گزارنا مشکل ہو جائے گا.

ماہرین کا کہنا ہے کے چائے پینے کے کچھ فوائد تو ہیں لیکن اس کا استعمال ایک مناسب حد میں رہ کر کیا جائے. ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ضرورت سے زیادہ چائے کا استعمال کرتے ہیں تو اس کے نقصان سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں. کچھ لوگ اس کے باوجود بھی چائے کا استعمال ترک نہیں کرتے.

ماہرین نے چائے کے کچھ ایسے نقصانات کا انکشاف کیا ہے جن کا سامنا بہت سے لوگوں کو کرنا پڑتا ہے. چائے پینے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ آپ کی نیند بہت متاثر ہوتی ہے اور اکثر لوگوں کو اس بات کی شکایت کرتی ہیں کہ ان کو وقت پر نیند نہیں آتی. نیند نہ آنے کی وجہ چائے میں پائی جانے والی کیفین ہے۔

چائے میں ایک اور کیمیکل موجود ہوتا ہے اس کیمیلکل کا نام تھیو فیلائن ہے. یہ کیمیکل قبض کا سبب بنتا ہے۔ اکثر لوگ چائے کو ہاضمے کیلئے بہتر سمجھتے ہیں لیکن اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال انسان کے جسم میں تھیوفیلائن کی مقدار بڑھا کر ہاضمے کی خرابی اور قبض کا سبب بنتا ہے۔

Loading...

کیلے زیادہ کھانے کے نقصانات

چائے میں موجود کیفین کی وجہ سے لوگ اپنے موڈ میں بہتری تو محسوس کرتے ہیں لیکن جب کیفین کا استعمال زیادہ مقدار میں کیاجائے تو یہی چیز آپ کے موڈ کو خراب کرکے ذہنی دباؤ اور پریشانی کا باعث بنتی ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کو چاہیے کہ وہ چائے کے استعمال سے مکمل پرہیز کریں کیونکہ چائے میں موجود کیفین ان کے پیٹ میں موجود بچے کی نشوونما کو بری طرح متاثر کرتی ہے.

بعض اوقات اسقاط حمل کا خطرہ بھی ہوتا ہے چائے کا زیادہ استعمال مردوں میں پراسٹیٹ کی بیماری کی وجہ بنتا ہے اور یہ بیماری اگر زیادہ ہو جائے تو یہ پراسٹیٹ کینسر کی شکل اختیار کر لیتا ہے.

خون کی ترسیل اور دل کی صحت کے لئے بھی کیفین کا زیادہ استعمال اچھا نہیں ہے اس لئے دل کی بیماری میں مبتلا افراد کو چائے سے پرہیز کرنا چاہیے، اور جنہیں یہ مسائل لاحق نہیں ہے انہیں بھی چائے کا استعمال محدود رکھنا چاہیے تاکہ دل کی بیماری سے محفوظ رہیں۔

(Visited 59 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں