انڈس ہائی وے خانوٹ کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 مسافر زخمی ہوگئے۔
انڈس ہائی وے پر خانوٹ کے قریب مسافر کوچ سیہون سے حیدرآباد جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں، جاوید اقبال
حادثے کے زخمیوں کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال اور جامشورو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Discussion about this post