وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پیر سے حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں نیچے لانے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کے عوامل کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ملک میں اشیائے خورونوش کی واقعی میں قلت ہے یا پھر یہ مافیاز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی وجہ سے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ملک میں مہنگائی بین الاقوامی منڈی میں دالوں اور پام آئل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے تو نہیں ہے۔
چارسدہ میں زینب زیادتی و قتل کیس کے ملزم نے اقرار جرم کرلیا
وزیراعظم کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے ہم غذائی اجناس کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے تمام ریاستی اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے اپنی پالیسی نافذ کریں گے۔
Or a price rise due to international prices such as for palm oil, lentils etc. From next week we will have our strategy in place & action will begin using all state organisations & resources to bring down food prices.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 10, 2020
Discussion about this post