کرونا وائرس سے متاثر وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کر گئے

کراچی: کورونا وائرس سے متاثر وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کر گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر تعینات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی 54 سالہ مہدی شاہ انتقال کر گئے، مہدی شاہ کورونا وائرس میں مبتلا تھے جبکہ انہیں عراق اور شام سے واپسی پر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پارٹی رہنماؤں نے مہدی شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی تین ہفتے سے کراچی میں آغاخان ہسپتال میں داخل تھے جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

صوبے بتائیں گے کہ لاک ڈاؤن مرحلہ وار کیسے ختم کریں گے، وزیراعظم

سعید غنی نے بتایا کہ مہدی شاہ چند روز قبل
کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، دو ہفتےسے ان کی حالت زیادہ خراب تھی۔

حکومتی ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 167 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 4489 ہو گئی ہے جبکہ مہلک وباء سے مزید 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 2737 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔

(Visited 32 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں