امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

Loading...

یورپ کے بعد امریکا نے بھی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

اس حوالے سے امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے اور یہ پابندی پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پرتشویش کے باعث لگائی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کےلائسنس مشکوک قراردیاجانا ہے، پی آئی اے کی ہرقسم کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، اب پی آئی اے امریکا کے لئے اپنی پروازیں نہیں چلاسکے گی۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے پابندی عائد کر نے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ای میل کی ہے، امریکا کے جو خدشات ہیں ان کو دور کریں گے، امید ہے پی آئی اے میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے پائلٹ والا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے امریکا کیلئے اپنی پروازیں نہیں چلاسکےگی اور پی آئی اے کی ہر قسم کی پروازوں پرپابندی لگا دی گئی ہے۔

Loading...

پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنز پر یورپی یونین ایئر سیفٹی نے پی آئی اے پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

وزیر ریلوے مزید ایک لاکھ ملازمین کو کہاں بھرتی کریں گے؟ چیف جسٹس

یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن نے پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر اہم ٹیلی کانفرنس بلائی ہےجس میں سی اے اے سے پائلٹوں اور فضائی میزبانوں کو جاری ہونے والے لائسنس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

اجلاس کے ایجنڈے میں سول ایوی ایشن کی جانب سے لائسنس کے اجراء کا طریقہ کار پر بھی وضاحت مانگی گئی ہے جبکہ 21 جولائی تک جاری ہونے والے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لائسنس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

(Visited 22 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں