صوبہ پنجاب میں کرونا کیسز میں کمی آرہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد
Loading...

حکومت پنجاب نے عالمی ادارہ صحت کی نئی گائیڈ لائن جاری ہونے کے بعد علامات کے بغیر کرونا ٹیسٹ کرنا بند کردیے ہیں جس کے بعد مریضوں میں واضح کمی سامنے آئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائن پر صرف کو کرونا کی علامات والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور اگر کسی کا ٹیسٹ مثبت آئے تو پھر اس کے گھر والوں کے بھی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے بھی اچھے نتائج سامنے آئے ہیں ، صوبے میں کرونا کم ہورہا ہے۔

Loading...

حکومت کو جلد از جلد احتساب عدالتیں قائم کرنی چاہئیں، فروغ نسیم

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈاکٹروں اور طبی عملے نے دن رات کام کیا، انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 84 ہزار سے زائد ہے اور 1900 سے زائد افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

(Visited 10 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں