نیب پاکستان میں اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب
Loading...

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پاکستان میں اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے پاکستان اور چین سی پیک میں شفافیت کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

چیئرمین نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو پاکستان میں اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے۔ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اقدامات میں پاکستان دنیا میں لیڈ کر رہا ہے، چودھری سرور

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے چین کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کا ایم او یو دستخط کیا۔ پاکستان اور چین سی پیک میں شفافیت کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

Loading...

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سمیت تمام اداروں نے نیب کارکردگی کو سراہا۔ سروے میں 59 فیصد شہریوں نے نیب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(Visited 20 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں