آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (10th August 2020)

Loading...

حمل
آج حالات میں بڑی واضع تبدیلی محسوس ہو گی۔ آپکو اس بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا اور عقل دور اندیشی سے کام لے کر ہی قدم اٹھائیں۔

ثور
آپ کو ابھی تک مالی حوالے سے بہتری نہیں مل رہی مگر پھر بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ غیر متوقع قسم کی بہتری اب انشاءاللہ آپکو مل کر ہی رہے گی۔

جوزہ
بڑے سخت حالات دیکھے ہیں آپ نے اب آہستہ آہستہ صورتحال بدل رہی ہے اور بڑا کچھ تبدیل ہو کر رہے گا۔ خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں اور مناسب پلاننگ کر لیں۔

سرطان
اولاد کے حوالے سے اب بڑے فیصلے لینے کی اشد ضرورت ہے اور اس میں دیر مت کریں آپ نے اب غلطی کی تو شاید پھر اچھا وقت جلد آپ کے ہاتھ نہ آ سکے۔

اسد
آج اہم معاملے میں پیش رفت ہو سکتی ہے اور مالی طور پر بھی صورتحال اب بدلنا شروع ہو گئی ہے۔ کاروباری حضرات بس ایمانداری سے چلیں اور پھر معاملات دیکھیں۔

سنبلہ
آپ کسی بھی معاملے کو لے کر زیادہ پریشان نہ ہوں اللہ نے چاہا تو کوئی بھی مشکل تنگ نہیں کر سکتی۔ اب تو آہستہ آہستہ بہتری کی طرف ہی جانا ہوگا۔

Loading...

میزان
آپ اپنی کسی بھی پریشانی کو سر پر سوار کر لیتے ہیں اور بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ روزانہ 450 مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کریں۔

عقرب
بدنظری جیسی صورتحال ہے مگر پریشان نہ ہوں بس نظر اتاریں اور اپنے اللہ پاک سے سچی توبہ کر لیں شام تک ہی معاملات میں بہتری آ جائے گی۔

قوس
کسی بھی انجانی شخصیت سے تعلقات نہ بڑھائیں اور ان دنوں اپنے گھر اور اپنے گھر والوں پر توجہ دیں جو آپ کے لئے سخت ضروری ہے۔ نظر بھی اتاریں۔

جدی
مشکل وقت بحکم اللہ ٹل چکا ہے اب حالات بدلنا شروع ہو گئے ہیں بس آپ یہ یقین کر لیں کہ وہ دن نہیں رہے تو یہ بھی نہیں رہیں گے آج اچھا دن ہے۔

دلو
لوگوں کی باتوں میں آکر ابھی کسی بھی قسم کا کوئی بڑا فیصلہ مت لیں آپ یہ خود پر ظلم کریں گے اور آج جو آفر آئے اس کو فی الحال اچھی طرح چیک کریں۔

حوت
اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں اس نے بڑے سخت وقت سے نکالا ہے آپکو اب وہ دن نہیں رہے تو یہ بھی نہیں رہیں گے اور سب اچھا ہی ہوگا ان شاءاللہ۔

(Visited 323 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں