‘نواز شریف پہلے مریض ہیں جن کی طبیعت کرپشن کیسز کے مطابق سنبھلتی اور بگڑتی ہے’

شہباز گل
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف دنیا کے پہلے مریض ہیں جن کی طبیعت کرپشن کیسز کے مطابق سنبھلتی اور بگڑتی ہے۔

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف پلیٹ لیٹس کم ہونے کا ڈرامہ رچا کر بیرون ملک گئے۔ ‘’جعلی شیر’’ بیماری کے پیچھے چھپنے کے بجائے کرپشن کیسز کا سامنا کرے۔

شہباز گل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف عدالتی نظام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔

loading...

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ لندن کے ہوٹلوں اور پارکوں میں کونسا علاج ہو رہا ہے؟نواز شریف اعلیٰ عدلیہ سے سرٹیفائیڈ کرپٹ کے بعد اشتہاری مجرم قرار دئیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باتوں کی حد تک لیڈری کرنے والے اپنے ورکرز کو اکیلا چھوڑ کر لندن میں ہوا خوری کرتے نظر آتے ہیں۔

(Visited 10 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں