بابر اعظم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا …!

بابر اعظم نے
Loading...

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے اپنی کامیابی کا راز افشا کر دیا۔

ایک انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ کامیابی کا راز ہمیشہ اپنا قدرتی کھیل کھیلنا ہے میں میچ سے قبل ہر زوایے سے سوچتا ہوں اور خود کو ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کرتا ہوں، پریکٹیس کامیابی کی کنجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کی مناسبت سے خود کو ڈھال کر کھیلتا ہوں اور میں اپنا قدرتی گیم تینوں فارمیٹ میں برقرار رکھتا ہوں، خود کو بڑی شارٹس کھیلنے کے لیے آمادہ رکھتا ہوں.

loading...

میرے پاس کپتان کو فارغ کرنے یا مقرر کرنے کا اختیار نہیں ہے، مصباح الحق

بابر اعظم نے کہا کہ دباؤ ختم کرنے کے لیے ساتھی کھلاڑیوں سےبات کرتا ہوں، اپنی باری آنے سے پہلے ڈریسنگ روم میں خاموش نہیں بیٹھتا، ایک بڑا کھلاڑی پریشر میں اپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھتا ہے میں کھیل کے نفسیاتی پہلو پر بھی خاصی محنت کررہا ہوں اور میں سمجھتا ہوں مضبوط اعصاب ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے بائیوسیکیور ببل کا عادی ہوگیا ہوں، کرونا کے باوجود کرکٹ کی سرگرمیاں جاری رہنا خوش آئند ہے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں