آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (10th October 2020)

Loading...

حمل
عزت میں اضافہ ہوگا۔ کوئی پیش گوئی پوری ہونے کی امید ہے اور پرانے تعلقات میں آپ کو فائدہ ملے گای۔ آج ایک طرف سے مالی فائدہ بھی ملنے کا امکان ہے۔

ثور
آپ ایک کوشش ایمانداری سے کریں۔ ان شاءاللہ کامیابی ملے گی اور جو لوگ کسی قسم کے مقدمے و انکوائری کا شکار ہیں۔ وہ حیران کن طریقے سے اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

جوزہ
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے۔ آپ نے اگر اس کو نہ روکا تو بات بگڑ جائے گی جولوگ نوکری کی آفر کے خواہشمند ہیں وہ اب جلد خوشخبری سن لیں گے۔

سرطان
پہلے بھی آپ نے بہت بے وقوفی کی تھی۔ حالات بتا رہے ہیں۔ اب بھی اس کا امکان ہے۔ہوش سے کام لیں اور نہایت ہی ایمانداری سے اپنی زندگی کے فیصلے کرنا ہوں گے۔

اسد
ایک اہم مسئلہ حل ہو گا اور جو لوگ کسی بھی قسم کی پریشانی کا شاکر ہیں۔ وہ اس میں سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ آج کا دن کاروباری حضرات کو بھی بڑا فائدہ دے گا۔

سنبلہ
گھریلو ماحول ایک بار پھر کشیدہ ہو رہا ہے۔ آپ کو اپنی پوری توجہ دینی ہوگی اور غصے کے بجائے عقل سے کام لینا ہوگا۔ جو لوگ جوائنٹ فیملی والے ہیں۔ اب تبدیلی رہائش کا سوچیں گے۔

loading...

میزان
اس وقت ستاروں کی پوزیشن اپنا مقام تبدیل کر رہی ہے۔ آپ کو ایسا محسوس ہوگا جیسے ہوا میں ہے ہر کام جیسے رک جائے گا۔ ایسا تین دن جاری رہ سکتا ہے۔ بس انتظار کرنا ہوگا۔

عقرب
آج ایک خوبصورت اور اہم دن ہے۔ آپ کی ضرورت پوری ہو گی اور ان شاءاللہ کافی دنوں سے جاری بندش و رکاوٹوں کا خاتمہ بھی ہوگا۔ آج کا دن پرائز بانڈ کی خریداری کا بھی ہے۔

قوس
جو بھی کام کرنا چاہتے ہیں وہ ایمانداری سے کریں۔ انشاءاللہ کامیابی ضرور ملے گی صورت حال تیزی سے آپ کے حق میں بہتر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔

جدی
ایک رکا ہوا کام ہونے اور مالی معاملات میں بھی خاطر خواہ بہتری ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ بس آپ اپنی زبان قابو میں رکھیں۔ کہاں کیا بات کرنی ہے۔ آپ کو کچھ بھی پتہ نہیں چلتا۔

دلو
بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے دل کے معاملات ٹھیک کریں۔ آپ دل لگی میں پڑے ہوئے ہیں جو کہ نہایت غلط بات ہے اور دشمن تاک لگا کر بیٹھے ہیں۔ پکڑیں جائیں گے۔

حوت
خانگی معاملات میں آپ کی گرفت مضبوط ہو گی جو لوگ عرصہ دراز سے رشتے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے۔ اب ان کے بھی ان شاءاللہ نصیب کھولتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں

(Visited 183 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں